ابنا: اسپین میں پولیس نےبین الاقوامی سطح پر منشیات کا کاروبار اور منی لانڈرنگ کرنے والے بہت بڑے گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہسپانوی پولیس کے مطابق نقد رقم سمیت تقریباًایک ارب چالیس کروڑ ڈالر لاگت کا مال ہاتھ لگا ہے۔ اسپین میں گینگ سے تعلق رکھنے والے سترہ جبکہ امریکہ میں چار افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق مشتبہ افراد کولمبیا سے اسپین ، کوکین اسمگل کرکے بیچتے تھے۔ گرفتار افراد پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ ان کے قبضے سے ساٹھ کاریں برآمد ہوئی ہیں۔
..............
/169